18 مارچ 2010 - 20:30

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہاہے کہ تہران اپنے حقوق کے حصول سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹے گا۔

تاجکستان کے دورے کے دوران وہاں پر رہائش پذیر ایرانی شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہاکہ ایران پہلے کے مقابلے میں دس گنا زیادہ مضبوط ملک ہوگیا ہے اور اب اپنے پامال ہونے والے حقوق کے عوض زر تلافی کا مطالبہ کرسکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ انسانی تاریخ کے سیاہ باب جلد اختتام پذیر ہورہے ہیں اور ایرانی قوم اس قابل ہوگئی ہے کہ وہ عالمی قوتوں کے زوال کے بعد پیدا ہونے والا خلا پرکرسکے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ناکامی سے دوچار ہوجائے گی ۔واضح رہے کہ ایرانی صدر تاجکستان کے دورے پر پہنچے ہوئے ہیں جہاں پر انہوں نے اعلیٰ حکام سے ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔